فردوس عاشق اعوان

شکست تسلیم کرنے کے لیے ظرف کی ضرورت ہے،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے، اب حوصلہ کرو اور ووٹ کو عزت دو۔ شکست تسلیم کرنے کے لیے بھی ظرف کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ شکست تسلیم کرنے کے لیے بھی ظرف کی ضرورت ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بدترین شکست کے بعد اپوزیشن مانے یا نہ مانے، گلگت بلتستان کے عوام نے فیصلہ عمران خان کے حق میں سنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ راج کماری اور بلاول تاریخی شکست پر ماتم کناں ہیں، کوئی ان کو سمجھائے کہ صرف وہی الیکشن شفاف نہیں ہوتا جس میں آپ جیتیں۔ اب حوصلہ کرو اور ووٹ کو عزت دو۔