چینی کی قیمت

شوگر مافیا ایک بار پھر سرگرم، ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 100روپے فی کلو کے قریب پہنچ گئی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)شوگر مافیا ایک بار پھر سرگرم ہوگیا، ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 100روپے فی کلو کے قریب پہنچ گئی۔کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی مافیا نے ایک میں مسلسل قیمت بڑھا کر100 روپے فی کلو تک پہنچادی، ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرئوف ابراہیم نے کہاکہ قیمت پر کنٹرول کیلئے حکومت اپنی عملداری قائم کرے۔

انہوں نے کہا کہ شوگر مافیا کو لگام دینے کا طریقہ یہ ہے کہ نجی شعبے کو چینی درآمد کرنے کی اجازت دی جائے جس سے فی کلو چینی 87 روپے کلو تک میں دستیاب ہوسکے گی۔دوسری جانب چینی کے بروکرز کا کہنا ہے چینی امپورٹ نہ کی گئی تو مزید مہنگی ہوجائے گی۔ اس وقت چینی کی سپلائی کم اور طلب زیادہ ہے جس کے باعث شارٹ ہے۔ اگر چینی امپورٹ کرتے ہیں تو قمیت 110 روپے فی کلو ہوجائے گی۔