لاہور(رپورٹنگ آن لائن)کاشتکاروں کو تحفظ دینے کے لئے لایا گیا شوگر فیکٹریز کنٹرول آرڈنینس مقررہ مدت میں پنجاب اسمبلی سے منظور نہ ہونے کی وجہ سے منسوخ ہو گیا ،نوے دن میں پنجاب اسمبلی سے منظورنہ ہونے کی وجہ سے اس کی مدت میں نوے دن کی توسیع کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود بھی یہ آرڈنینس پنجاب اسمبلی سے منظور نہ ہوسکا ۔شوگر فیکٹریز کنٹرول آرڈنینس مقررہ وقت میں پنجاب اسمبلی سے منظور نہیں کرایا جاسکا .
اوراب اس آرڈیننس کی منسوخی کے بعد اس کے تحت شوگر ملز مالکان کے خلاف کاروائی نہیں ہوسکے گی ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ آرڈیننس کے تحت درج کئے گئے مقدمات کی قانونی حیثیت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیاہے ۔ مذکورہ آرڈنینس کے تحت شوگر مل مالکان کو تین سال قید اور پچاس لاکھ روپے جرمانہ کی سفارش کی گئی تھی ،شوگر مل مالکان کوگنا خریدکر رسید دینے کا پابند بنایا گیا تھا ۔