شہباز اکمل جندران۔۔۔
شوکت خانم کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کی 10 لاکھ روپے انڈومنٹ فںد معاف کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔
شوکت خانم کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پنجاب کو 10 لاکھ روپے انڈومنٹ فنڈ میں مختص کرنے کی تحریری درخواست دی تھ۔ جسے یو ایچ ایس کی سنڈیکیٹ نے مسترد کر دیا ہے۔
Statutes for Affiliation of Medical Institutions, 2011
کے سیکشن 6 کے تحت تمام میڈیکل کالج پابند ہیں کہ کم از کم 10لاکھ روپے انڈومنٹ فنڈ میں جمع رکھیں تاکہ مشکل وقت میں مالی مسائل پر قابو پایا جا سکے۔
تاہم شوکت خانم کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو درخواست دی ہے کہ وہ ایک خیراتی ادارہ ہے جو کینسر کے مریضوں کا علاج کرتا ہے۔ اور پر سال قبول کیے جانے والے 75 فیصد مریضوں پر اربوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں۔
جبکہ ہسپتال کی آمد کا لگ بھگ 60 فیصد زکواہ اور عطیات پر مشتمل ہوتا ہے۔لہذا 10 لاکھ روپے انڈومنٹ فنڈ رکھنے سے استثنی دیا جائے۔
تاہم یو ایچ ایس کی سنڈیکیٹ نے شوکت خانم کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کی درخواست مسترد کر دی ہے۔اور قرار دیاہے کہ قانون سب کے لئے یکساں ہے۔ہاں البتہ قانون میں ترمیم لاکر ایسا کرنے کی اجازت دی جاسکتی۔ جس سے تمام میڈیکل کالج مستفید ہوسکیں گے۔