لاہور(رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکار ہ و گلوکارہ عینی طاہرہ نے کہا ہے کہ فنکار ابڑا حساس ہوتا ہے لیکن دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے لئے اسے اپنا غم چھپا کر رکھنا پڑتا ہے ،
ہمارے پرستار شوبز کی چکا چوند کو دیکھ کر یہ سمجھتے ہیں کہ شاید فنکاروں کو کوئی دُکھ یا تکلیف نہیں ہوتی حالانکہ ایسا نہیں ہے ، فرق صرف یہ ہے کہ فنکار اپناکرب دنیا کے سامنے نہیں لا سکتا ۔ایک انٹر ویو میں عینی طاہرہ نے کہا کہ میں تو یہ سمجھتی ہوں کہ دوسروں شعبوں کی نسبت شوبز کی دنیا میں کامیابی کے لئے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے ،
یہاں مقابلے کا رجحان دوسرے شعبوں سے بہت زیادہ ہے بلکہ سب سے بڑھ کر اس شعبے میں منافقت اور حسد کے انبار لگے ہوئے ہیں ۔ عینی طاہرہ نے کہا کہ شوبز میں کامیابی اور اپنے پائوں جمانے کے لئے پہاڑ جیسے حوصلے اور ہمت کی ضرورت ہوتی ہے اس کے بغیر کوئی نہیں ٹھہر سکتا ۔









