لاہور (رپورٹنگ آن لائن) سینئر اداکارہ حناء دلپزیر نے کہا ہے کہ میرا شوبز میں کسی کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں اور نہ ہی میں ایک دوسرے کے ساتھ مقابلے بازی کے رحجان پر یقین رکھتی ہوں ، میں ان خوش قسمت لوگوں میں سے ہوں جن کو خدا کی ذات بہت جلد عزت اور شہرت سے نواز دیتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میںگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے حقیقی شہرت سٹ کام ” بلبلے ” سے ملی اور آج بھی میری وجہ شہرت بلبلے کا کردار ” مومو ”ہے ،
میں جہاں بھی جائوں تو بالخصوص بچے مجھے دیکھ کر مومو کا شور مچا دیتے ہیں ، میرا یہ کردار بچوں سمیت بڑوں میں بھی مقبول ہوا ۔ حناء دلپزیر نے کہا کہ میں اپنے پرستاروں کی محبت پر ان کی مشکور ہوں اور ان کی محبتوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی ۔