کراچی (رپورٹنگ آن لائن)معروف اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں کام کرنے والی خواتین کو آج بھی معاشرے میں منفی نظروں سے دیکھا جاتا ہے۔
اداکارہ مریم نفیس نیایک انٹرویو میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس صدی میں بھی خواتین کے روزگار کے لیے گھر سے نکلنے کو برا سمجھا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں ہر طبقے اور تعلیم یافتہ پس منظر سے تعلق رکھنے والی خواتین کام کررہی ہیں لیکن ان کے پیشے کواب بھی سماجی طورپرحقیرسمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ سب سے زیادہ نمازیں ڈراما سیٹوں پرادا کی جاتی ہیں، تمام افراد باہمی عزت واحترام کیساتھ کام کرتے ہیں اورکسی کے کام کوکمتر نہیں سمجھا جاتا۔