لاہور(رپورٹنگ آن لائن) نامور اداکارہ صوبیہ خان نے کہاہے کہ شوبز انڈسٹری کو چھوڑ چکی ہوں اور دوبار واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ،خوشگوار ازدواجی زندگی بسر کر رہی ہوں اور اب میری ترجیح صر ف اورصرف میرا خاندان ہے۔
ایک انٹرویو میں صوبیہ خان نے کہا کہ میں جو فیصلہ کرتی ہوں وہ سوچ سمجھ کرتی ہوں اور پھر وہ اٹل فیصلہ ہوتا ہے ۔میری کل کائنات میرا خاندان ہے اور میری رب کی ذات سے دعا ہے کہ ہماری میری خوشگوارازدواجی زندگی میں کوئی مشکلات نہ آئیں۔
انہوںنے کہا کہ ماں کی ممتا کیا ہوتی ہے یہ ماں بننے کے بعد معلوم ہوا ہے ، اولاد ماں باپ کے دل کا ٹکڑا ہوتی ہے اور ہر وقت یہی دعا ہے کہ ان کی اولاد پر کوئی آنچ نہ آئے ۔