وزیرخارجہ

شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل اہم فورم ہے، شاہ محمود قریشی

ماسکو(رپورٹنگ آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ماسکو میں گزشتہ روز ہونے والی نشستیں بہت اہم تھیں، روسی صدر پیوٹن نے خطاب میں شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

دورہ روس کے حوالے سے اپنے اہم بیان میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل اہم فورم ہے، گزشتہ روز تاجکستان کے وزیرخارجہ سے ملاقات ہوئی، اس دوران دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات پر گفتگو ہوئی اور دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔