پاکستان سپر لیگ 6 166

شناختی کارڈ کے بغیر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں، پی سی بی کی وضاحت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کا پہلا مرحلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ایک بار پھر واضح کرنا چاہتا ہے کہ شناختی کارڈ کے بغیر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہے، لہٰذا تمام کرکٹ فینز (بشمول فیملیز) سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت اپنے شناختی کارڈ اپنے ہمراہ لائیں۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں داخلے کے لیے بھی تمام تماشائیوں کے لیے اپنے شناختی کارڈ ہمراہ لانا لازمی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں