شمالی کوریا

شمالی کوریا گزشتہ پانچ سال میں ترقیاتی منصوبے کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام

پیانگ یانگ(ر پورٹنگ آن لائن)کمیونسٹ ریاست شمالی کوریا میں حکمران ورکرز پارٹی کی ایک کانگریس ملکی دارالحکومت پیانگ یانگ میں شروع ہو گئی ہے۔سرکاری میڈیا کے مطابق اس کانگریس سے اپنے خطاب میں ملکی رہنما کم جونگ ان نے اقتصادی سیاسی فیصلوں میں غلطیوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا تقریبا سبھی شعبوں میں2016 میں طے کردہ اپنے ترقیاتی منصوبے کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ اس پارٹی کانگریس میں ایک نیا پانچ سالہ منصوبہ پیش کیا جائے گا۔ شمالی کوریا کو اس کے جوہری پروگرام کی وجہ سے برسوں سے شدید نوعیت کی بین الاقوامی پابندیوں کا سامنا ہے۔