ٹرمپ 22

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کی خواہش ہے، ٹرمپ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ جنوبی کوریا کے دورے کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کی خواہش رکھتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ ملائیشیا پر روانہ ہو گئے۔صدر ٹرمپ نے روانگی سے قبل اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ جنوبی کوریا کے دورے کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں کم سے اچھی طرح واقف ہوں اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں