شمالی کوریا

شمالی کوریا نے نیا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل پیش کر دیا

پیانگ یانگ(رپورٹنگ آن لائن) شمالی کوریا نے گزشتہ روز فوجی پریڈ کے دوران بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں (ICBMs)اور دیگر ہتھیاروں کی نمائش کی ہے اور انہیں ملک کے سب سے بڑے جوہری حملے کی صلاحیت کا حامل قرار دیا ہے۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق بدھ کی رات شمالی کوریا کی فوج کی 75ویں یوم تاسیس کی تقریبات ہوئیں جس کی پریڈ میں رہنما کم جونگ ان اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ شریک ہوئے۔

فوجی پریڈ میں مختلف قسم کے جوہری صلاحیت والے ہتھیار جن میں ٹیکٹیکل نیوکلیئر میزائل اور ICBMشامل تھے۔نمائش میں موجود سسٹمز میں ملک کا سب سے بڑا آئی سی بی ایمHwasong-17بھی شامل تھا جس پر کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ یہ ایک نیا ٹھوس ایندھن ICBMہو سکتا ہے۔