شمالی کوریا

شمالی کوریا نے بلاسٹک میزائل تجربے کی تصدیق کردی

پیانگ یانگ(رپورٹنگ آن لائن)شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ حکومت نے سمندر سے ایک جدید مختصر رینج کے بلاسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جبکہ تجزیہ کاروں نے کہاہے کہ اس اقدام کا مقصد جلد از جلد کار آمد آبدوز میزائل کے شعبے میں داخل ہونا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرکاری میڈیا کی جانب سے یہ بیان جنوبی کوریا کی فوجی اطلاعات کے بعد سامنے آیا کہ ان کا ماننا ہے کہ شمالی کوریا نے اس کے مشرقی سمندری حدود میں بلاسٹک میزائل(ایس ایل بی ایم) فائر کیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربات کے سلسلے میں تازہ ترین میں سے ایک تھا۔ادھروائٹ ہائوس نے شمالی کوریا سے مطالبہ کیا کہ وہ مزید اشتعال انگیزی سے پرہیز کریں، امریکا اسلحے کے منصوبے پر اب بھی شمالی کوریا سے سفارتی گفتگو کے لیے تیار ہے۔پیانگ یانگ کی جانب سے امریکا اور جنوبی کوریا کی سفارتی گفتگو کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے الزام عائد کیا گیا کہ وہ خود اپنی فوجی سرگرمیوں سے تنازعات بڑھا رہے ہیں۔