سیمنٹ 10

شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1369روپے ریکارڈ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1369روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلے میں 0.29فیصد کم ہے،پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1373روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1441 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1441 روپے تھی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق لوکل سریے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ 12 ہزار اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 18 ہزار روپے فی ٹن ہے۔

کراچی میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 18 ہزار، لاہور میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 16 ہزار، ملتان میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 12 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اسلام آباد میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 14 ہزار روپے اور فیصل آباد میں 2 لاکھ 12 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔برینڈڈ سریے کی مارکیٹ میں کم از کم قیمت 2 لاکھ 33 ہزار اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 42 ہزار فی ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں