اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) شمالی امریکا کے ممالک کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 3.84 فیصد کی
کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2019-20 ء میں
شمالی امریکا کے ممالک امریکا اورکینیڈاکو4.169 ارب ڈالرمالیت کی برآمدات کی گئی جو پیوستہ مالی سال کے مقابلے میں 3.84
فیصد کم ہے۔مالی سال 2018-19ء میں امریکاکو کینیڈاکوپاکستانی برآمدات کا حجم 4.329 ارب ڈالرکی برآمدات کی گئی۔جاری مالی
سال کے پہلے مہینہ میں ان ممالک کو پاکستانی برآمدات کاحجم 360.99 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔گزشتہ مالی سال کے پہلے مہینہ
میں ان ممالک کو پاکستانی برآمدات کاحجم 397.56 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال میں ان
ممالک سے درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ مالی سال 2019-20 ء میں شمالی امریکا کے ممالک امریکا اورکینیڈا سے
درآمدات کا حجم 2.59 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔ گزشتہ مالی سال میں ان ممالک سے درآمدات کاحجم 2.45 ارب
ڈالرریکارڈکیاگیا تھا۔ جولائی 2020ء میں امریکا اورکینیڈاسے درآمدات کا حجم 179.28 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا ہے۔









