شعیب ملک

شعیب ملک کے بیٹے اذہان ملک نے اپنا پہلا روزہ رکھا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے بیٹے اذہان ملک نے بھی اپنا پہلا روزہ رکھا۔

شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اس کا پہلا روزہ رکھنے کی اطلاع دی ہے۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکانٹ پر اذہان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شعیب ملک نے لکھا کہ آپ کو پہلا روزہ مبارک ہو.

آپ کے والد ہمیشہ آپ پر فخر کرتے ہیں۔شعیب ملک نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کے روزے کو قبول کرے اور ہمیشہ اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے۔