شعیب ملک

شعیب ملک کی چالیسویں سالگرہ یکم فروری کو منائی جائے گی

ننکانہ صاحب(ر پورٹنگ آن لائن)معروف کرکٹر اور سابق کپتان شعیب ملک کی چالیسویں سالگرہ یکم فروری کو منائی جائے گی اس سلسلے میں کرکٹ کے شائقین اور شعیب ملک کے مداحوںکی جانب سے سالگرہ کی تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا جہاں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور شعیب ملک کی درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

شعیب ملک یکم فروری 1982ء کو پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے انہوں نے ون ڈے کرکٹ کا آغاز1999ء میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز 2001 میں بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا۔