مکہ مکرمہ (رپورٹنگ آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ سوشل میڈیا پر ان کی مکہ مکرمہ سے شیئر کی گئی تصاویر اور پوسٹس گردش کر رہی ہیں، جہاں وہ مسجد الحرام میں نماز اور دعاؤں کے لمحات میں نظر آ رہے ہیں،
سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے عمرہ ادا کیا اور اسے روحانی سکون، شکر گزاری اور اللہ سے قربت کا موقع قرار دیا ہے۔انہوں نے ایک پوسٹ میں دعا کی ہے کہ ہر مسلمان کو یہ احساس نصیب ہواور سب کی عبادتیں قبول ہوں۔









