شعیب اختر 274

شعیب اختر کا عوام کو عیدالاضحی پر محتاط رہنے کا مشورہ ،ایسا نہ کیا تو پھر ’پھینٹا‘ لگ سکتا ہے

راولپنڈی (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے عوام کو عیدالاضحی پر محتاط رہنے کا

مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ایک بار پھر ’پھینٹا‘ لگ سکتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر ن

ے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ عیدالاضحٰی اور محرم کے دوران کی گئی احتیاط ہمارے آنے والے چند مہینوں کی صورتحال کو

صحیح سمت میں رکھے گی۔ شعیب اختر نے لوگوں کو احتیاط کرنے پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ ’احتیاط ہم سب کے لیے

بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ خیال کریں ورنہ صحت اور کاروبار کو پھر سے ’پھینٹا‘ لگ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں