شعیب اختر 188

شعیب اختر نے پاکستان ٹیم کو اسکول سطح کی قرار دیدیا

راولپنڈی(ر پورٹنگ آن لائن)سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے پاکستان ٹیم کو اسکول سطح کی قرار دیدیا۔کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر دلبرداشتہ شعیب اختر نے اپنے ویڈیو پیغام میں سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پی سی بی کی نالائقی اور پالیسیوں کے نتائج ہیں،جوبویا وہی کاٹ رہا ہے،اوسط درجے کے کھلاڑی لاتے اور ٹیم کھلاتے رہیں گے تو اسی معیار کی کارکردگی سامنے آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم جب بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلے قلعی کھل جائے گی،نیوزی لینڈ میں اسکول سطح کی کرکٹ کھیل رہے ہیں،مینجمنٹ نے اس کا یہی معیار بنادیا ہے،مینجمنٹ کو بدلنے کی باتیں ہوں گی لیکن جو اوپر سے پیراشوٹر آئے ہیں وہ کب تبدیل ہوں گے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں