شعیب اختر 192

شعیب اختر نے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اپنے آخری ٹیسٹ میچ کی یاد تازہ کردی

راولپنڈی (ر پورٹنگ آن لائن)راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اپنے آخری ٹیسٹ میچ کی یاد تازہ کردی۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے اپنا ایک پْرانا ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں وہ قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب اختر اپنے جوتوں سے متعلق بات کررہے ہیں۔

شعیب اختر نے بتایا کہ وہ ایک پاؤں میں 3 موزے پہنتے ہیں جبکہ اْن کے جوتوں کے ایک جوڑے کی قیمت 500 پاؤنڈ ہے۔سابق فاسٹ باؤلر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے خیال میں یہ آخری ٹیسٹ میچ تھا جو میں نے 2006 میں قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا تھا۔انہوں نے کہا کہ 2009 کے 13 سال بعد، ایک بار پھر ٹیسٹ کرکٹ کو قذافی کی طرف لوٹتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں