لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فالکنر کی جانب سے پی ایس ایل سے دستبرداری کے اعلان اور پی سی بی پر الزامات پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی انہیں کھری کھری سنا دیں۔شعیب اختر نے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے جیمز فالکنر کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہوبارٹ (بگ بیش ٹیم ہوبارٹ ہیوریکینز)سے نکالے جانے کے باوجود آپ کو کھلایا اور اپنی ٹیم کا حصہ بنایا لیکن آپ نے بدتمیزی کی اور سب کچھ ضائع کردیا۔
شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا سے درخواست کی اس معاملے کو ٹھنڈے انداز میں دیکھا جائے کیونکہ میرے لیے پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کا دورہ اہم ہے لہذا کوشش کی جائے کہ اس چھوٹے سے واقعے کے اثرات اس دورے پر نہ پڑیں اور تلخی نہ بڑھے۔