جوڈیشل الاؤنس 38

شعائر اسلام کی بے حرمتی کرنے کے مقدمے میں یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) کراچی کی مقامی عدالت نے شعائر اسلام کی بے حرمتی کرنے کے مقدمے میں یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے ۔سیشن عدالت وسطی کے روبرو شعائر اسلام کی بے حرمتی کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

یوٹیوبر ملزم رجب بٹ اپنے وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ یوٹیوبر ملزم رجب بٹ کی جانب سے عبوری ضمانت کے لئے درخواست دائر کی گئی۔ وکیل صفائی ملزم میاں اشفاق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ملزم کیخلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔ یہ سی آر پی سی 196 کی خلاف وزری ہے۔ صوبائی یا وفاقی حکومت کی جانب سے کوئی شکایت نہیں ہوئی۔

ملزم شامل تفتیش ہوکر تعاون کریگا۔ ملزم رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے یوٹیوبر ملزم رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں