شہزاداکبر

شریف خاندان نے عدلیہ پر حملے کی منصوبہ بندی کی،شہزاداکبر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے عدلیہ پر حملے کی منصوبہ بندی کی، جو کچھ بھی تھا، قابل اعتراض اور پہلے سے طے شدہ تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں شہزاداکبر نے کہا ہے کہ انکشاف ہوا نواز شریف نے رانا شمیم سے حلف نامے پر دستخط کرائے۔ بڑا سوال یہ ہے صحافی کو قابل اعتراض حلف نامہ کس نےدیا، راناشمیم نے کہا تھا حلف نامہ سیف میں ہے، کیا ان پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔