اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک اورتاریخ شریف اورزرداری خاندان کوپتا ہے عدالت سے بھاگنے میں عافیت ہے۔پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ شریف اورزرداری فیملی دونوں کوپتا ہے عدالت سے بھاگنے میں ہی عافیت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک اورتاریخ ۔
شہباز شریف کا مقدمہ اتنا کمزور ہے تووہ عدالت سے بھاگ کیوں رہے ہیں۔ روزانہ سماعت اورلائیوکوریج کی مخالفت کیوں کررہے ہیں۔ایک اور تاریخ شہباز شریف کا مقدمہ اتنا کمزور ہے تو وہ عدالت سے بھاگ کیوں رہے ہیں؟ روزانہ سماعت اور لائیو کوریج کی مخالفت کیوں؟ حقیقت یہ ہے کہ شریف فیملی اور زرداری خاندان دونوں کو پتہ ہے عدالت سے بھاگنے میں ہی عافیت ہے۔