شرمین عبید 110

شرمین عبید کومس مارول کے بعد ایک اور ہالی ووڈ فلم کی ہدایتکاری کی پیشکش

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کی معروف ہدایتکارہ شرمین عبید کو بالی ووڈ کی ایک آنے والی فلم کی ہدایتکاری کی پیشکش کی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید حال ہی میں مس مارول کی بھی ہدایتکاری کر چکی ہیں جس کے بعد اب انہیں ہالی ووڈ سے ایک اور فلم کی پیشکش ہوئی ہے۔

شرمین عبید چنائے سے ہالی ووڈ کی نئی اسٹار وار فلم کی ہدایت کاری کیلئے رابطہ کیا گیا ہے, فلم ابھی تحریری مراحل میں ہے،اس فلم کے رائٹر ڈیمن لنڈلوف فلم کیلئے ایسا ہدایت کار چاہتے تھے جو سکرپٹ کو ماڈرن ٹچ دے سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں