شرجیل انعام میمن

شرجیل میمن پر فرد عائد کرنے کیلئے 4 اگست کی تاریخ مقرر

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے سے متعلق ریفرنس میں فرد عائد کرنے کیلئے 4 اگست کی تاریخ مقرر کردی ۔ کراچی احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ احتساب عدالت نے ریفرنس کے شریک دو ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا ملزمان میں کامران اور سیف اللہ شامل ہے۔ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جانے کا امکان ہے، احتساب عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 4 اگست تک ملتوی کردی۔