کراچی(رپورٹنگ آن لائن )رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن نے حیدرآباد کے حوالے سے این سی او سی کی تفصیلات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد وشمار غلط ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں شرجیل میمن نے بتایا کہ حیدرآباد میں اٹھارہ دسمبر تک آٹھ ہزار نوے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 59 افراد کا انتقال ہوا، اس وقت بھی حیدرآباد میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد آٹھ سو اسی ہے۔ رہنما پیپلز پارٹی نے اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ اٹھارہ دسمبر کو حیدرآباد شہر میں 554 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 34 کیس مثبت آئے تھے اسی طرح بیس دسمبر کو 948 ٹیسٹ ہوئے، جس میں 50 کیسز مثبت آئے۔