کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ادیب، شاعر، سینئر صحافی اور مذہبی عالم بیدار جعفری کے انتقال پرافسوس کااظہارکیاہے۔
جاری تعزیتی بیان میں شرجیل میمن نے کہاکہ بیدار جعفری کا انتقال اہل علم حضرات کے لئے ایک بہت بڑا صدمہ ہے۔ان کے انتقال سے سندھ ایک سچے، کھرے صحافی و مصنف اور روشن خیال مذہبی عالم سے محروم ہوگیا ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہاکہ بیدار جعفری کی صحافتی، ادبی اور مذہبی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔دکھ کی اس گھڑی میں بیدار جعفری کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے