کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیر اعظم شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع کے انتقال پرتعزیت کااظہارکیاہے۔
شرجیل انعام میمن نے میاں شاہد شفیع کے انتقالِ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ میاں شاہد شفیع کے انتقالِ کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔
دکھ کی اس گھڑی میں وزیر اعظم شہباز شریف، مرحوم شاہد شفیع کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں بلند مقام اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے