اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے کوئی عدالت میں پیش نہ ہوا جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے حکم دیا کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے 17 ستمبر کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف یہ مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو میں درج ہے۔








