لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) شراب لائسنس اجرا کیس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے نیب میں جواب جمع کرا دیا، نیب نے عثمان بزدارکو آج تک جواب جمع کرانے کی مہلت دے رکھی تھی۔
تفصیلات کے مطابق شراب لائسنس اجرا کیس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے نیب میں اپنا تحریری جواب جمع کرادیا ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے وزیراعلی کی طرف سے جواب جمع کرایا۔
نیب نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار 18 اگست تک سوالات کے جوابات جمع کرانے کی ہدایت کر رکھی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی کے جوابات کی روشنی میں ان کی دوبارہ طلبی کا فیصلہ کیا جائے گا۔