ڈی جی ایکسائز

شراب بیچنے والے تمام ہوٹلوں کی انسپکشن کی جائے ۔ڈی جی ایکسائز نے حکم جاری کر دیا۔

شہبازاکمل جندران۔۔

ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے ڈائیریکٹروں کو اپنے علاقوں میں واقع L-2 وینڈ شاپس کی انسپکشن کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
ڈی جی ایکسائز
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے محکمے میں صوبائی وزیر ایکسائز سردار آصف نکئی کے رشتہ دار سابق ای ٹی او مسعود بشیر وڑائچ کا اثرورسوخ اور مداخلت کم کرنے کے لئے یہ اقدام اٹھایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ای ٹی او ایکسائز مسعود بشیر وڑائچ صوبائی وزیر ایکسائز سردار آصف نکئی کا نام استعمال کرتے ہوئے محکمے میں ہر طرح کی ٹرانسفر پوسٹنگز کے لئے مشہور ہو چکا ہے۔
ایکسائز ٹیکسیشن
بتایاگیاہے کہ مسعود بشیر وڑائچ محکمے کے افسران پر صوبائی وزیر کے ذریعے دباؤ ڈالتا ہے جبکہ صوبائی وزیر بھی سیاسی کئیریر کو داو پر لگاتے ہوئے اپنے اس رشتہ دار کے کہنے پر ہر طرح کے احکامات جاری کرتے ہیں جس سے محکمے میں انتہائی بے چینی پائی جاتی ہے۔

اور صوبائی وزیر کے اس عمل کی اطلاع پی ٹی آئی کی اعلی قیادت تک بھی پہنچ چکی ہے۔