اوکاڑہ
( شیر محمد)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عوامی خدمت کی پالیسی پر عمل درآمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو نے حکومت پنجاب کی جانب سے شدید بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میں 1 کروڑ 60 لاکھ مالیت کے امدادی چیک تقسیم کیے گئے
تفصیلات کے مطابق شدید مون سون بارشوں کے دوران ضلع بھر میں مکانات کی چھتیں گرنے کے افسوس ناک واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی جانب سے جان بحق ہونے والے 8 افراد کے کیسز کی سفارشات بھجوائی گئیں اور حکومت کی جانب سے فوت شدگان میں 20، 20 لاکھ روپے کے امدادی چیک بھجوائے گئے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو نے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے، امدادی رقم جانبحق ہونے والے افراد کی زندگیوں کا نعم البدل نہیں تاہم اس سے متاثرہ خاندانوں کے مالی مشکلات میں کمی ہوگی،
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ فوت شدگان کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت ان کے ساتھ ہے، متاثرہ خاندانوں کے لواحقین نے مالی امداد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اظہار تشکر کیا۔