سبزیوں ،پھلوں 53

شدید بارشوں ،بد ترین سیلاب سے فصلیں تباہ ہونے ،ترسیل میں رکاوٹوں کے باعث سبزیوں ،پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )شدید بارشوں اور بد ترین سیلاب سے فصلیں تباہ ہونے اور ترسیل میں رکاوٹوں کے باعث سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ شروع ہو گیا ، سرکاری نرخنامے میں بھی کئی سبزیوںکی قیمتیں بڑھا دی گئیں ، اوپن مارکیٹوں خصوصاً گلی محلے کی سطح پر دکانداروں نے سپلائی کو جواز بناتے ہوئے منہ مانگی قیمتیں وصول کرنا شروع کر دیں ۔

سرکاری نرخنامے میں آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی قیمت90روپے مقرر کی گئی تاہم دکانداروںنے 120روپے کلو تک فروخت جاری رکھی ،آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 75کی بجائے90،آلو کچا چھلکا درجہ سوم 60کی بجائے80،پیازدرجہ اول70کی بجائے90،پیاز درجہ دوم60کی بجائے80، پیازدرجہ سوم50کی بجائے60،ٹماٹر درجہ اول125کی بجائے170، ٹماٹر درجہ دوم105کی بجائے150، ٹماٹر درجہ سوم90کی بجائے 100سے 120،لہسن دیسی نیا215کی بجائے400سے430،لہسن ہرنائی295کی بجائے480سے500،ادرک تھائی لینڈ465کی بجائے740سے760،ادرک چائنہ415کی بجائے560سے580.

کھیرا فارمی110کی بجائے140،بینگن120کی بجائے180سے200،بند گوبھی110کی بجائے170سے180،پھول گوبھی160کی بجائے200سے220،شملہ مرچ170کی بجائے 240 سے 250،بھنڈی220کی بجائے270سے280،شلجم80کی بجائے130 سے 140،اروی100کی بجائے150سے160،مٹر240کی بجائے370سے380،کریلا270کی بجائے300سے320،سبز مرچ110کی بجائے 200 سے 230،لیموں چائنہ120کی بجائے150سے160،لیموں دیسی 240کی بجائے 300سے 320،حلوہ کدو55کی بجائے65سے 70،ٹینڈے دیسی230کی بجائے 270 سے 280،گھیاکدو140کی بجائے180،پالک فارمی60کی بجائے70،گاجرچائنہ140کی بجائے180 جبکہ گھیا توری120کی بجائے170سے180روپے کلوتک فروخت ہوئی۔

پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول235کی بجائے280سے300،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم120کی بجائے180سے200،سیب گاچہ درجہ اول305کی بجائے430سے 450، سیب گاچہ درجہ دوم170کی بجائے270سے 300، کیلا درجہ اول درجن220کی بجائے350، کیلا درجہ دوم درجن150کی بجائے200سے220،کیلا درجہ سوم درجن100کی بجائے120سے130،امرود215کی بجائے230سے240روپے ،انار دیسی نیا310کی بجائے530سے550،آلو بخارادرجہ اول340کی بجائے480سے 500،آلو بخارا درجہ دوم185کی بجائے250سے260،آڑو درجہ اول310کی بجائے450سے480،آڑو درجہ دوم180کی بجائے240سے260،آم انور رٹول310کی بجائے 380سے400،آم چونسہ کالا210کی بجائے270،جاپانی پھل175کی بجائے250،انگور سندر خانی460کی بجائے600 سے 650،گرما180کی بجائے 230سے 240،پپیتا380کی بجائے440سے 450روپے، کھجور ایرانی500کی بجائے550سے570جبکہ کھجور اصیل470کی بجائے 500 سے 520روپے کلو فروخت کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں