مری (رپورٹنگ آن لائن)مری سے ملحقہ دریاگلی کے جنگل میں آگ لگ گئی، آگ نے بڑے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ شدید آگ پر فوری کارروائی کرکے قابو پالیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور محکمہ جنگلات نے فوری کارروائی کی، آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات ہوگی اور وجوہات کا پتہ لگایا جائے گا۔سینئر صوبائی وزیر نے متعلقہ محکموں کے افسران اور عملے کو بروقت کارروائی پر سراہا۔









