لاہور(رپورٹنگ آن لائن)گلوکارہ شبنم مجید آج ( ہفتہ) کو امریکہ میں پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ شو میں پرفارم کریں گی ۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ شبنم مجید 13اگست کو امریکہ کے شہر میامی میں میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ شو میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی ۔
شو میں ملی نغمات پیش کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں گلوکارہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں ہونے والے شوز میں بھی پرفارم کریں گی ۔