شبلی فراز

شبلی فراز کا ملکی و بین الاقوامی مبصرین کو ای اوی ایم کا معائنہ کرانے کا فیصلہ

اسلام آبا د(ر پورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے ملکی و بین الاقوامی مبصرین کو ای اوی ایم کا معائنہ کرانے کا فیصلہ کرلیا ۔وزارت سائنس نے فافن اور پلڈاٹ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معائنے کی درخواست کی اس حوالے سے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے سی ای او فافن اور پلڈیٹ کو خط لکھ دیا جس میں کہاگیاکہ وزیر اعظم کے ویژن اور وفاقی کابینہ کی ہدایت پر ای وی ایم تیار کی،

وزیراعظم ،صدر، پارلیمنٹرینز اور الیکشن کمیشن ای وی ایم کا معائنہ کرچکے، وفاقی وزیر الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ دینا چاہتے ہیں، خط وزارت سائنس کی طرف سے ڈائریکٹر ٹو منسٹر وقاص احمد قریشی نے لکھا۔