شبلی فراز 287

شبلی فراز نے بلاول اور مریم کو پی ڈی ایم کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کو پی ڈی ایم کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ جس سیاست کی بنیاد اہلیت کی بجائے خاندانی وراثت پر قائم ہو تو اس کاانجام وہی ہوتا ہےجو آج پی ڈی ایم کا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ اس اتحادکی بربادی کے ذمہ داران دو نومولود سیاسی وارث ہیں جو اپنے بڑوں کو بھی آگےلگانے سے باز نہ آئے، عمران خان پاکستان بناتا رہے گا، سیاسی مخالف اپنی پارٹیاں تباہ کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں