شبلی فراز

شبلی فراز نے ایوان میں بغیر ایجنڈا قرارداد پیش کرنے کی کوشش

اسلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن)پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے بغیر ایجنڈا چاروں صوبوں اور وفاق سے متعلق قرارداد پیش کرنے کی کوشش کی۔

اجلاس کے دوران سینٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رکن شبلی فراز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پارلیمانی سال کا آخری دن ہے، یہ ایک اہم موقع ہے، ہم سینیٹ کو ہائوس آف فیڈریشن بھی کہتے ہیں۔شبلی فراز کی جانب سے ایوان میں بغیر ایجنڈے کے چاروں صوبوں اور وفاق سے متعلق قرارداد پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔

شبلی فراز نے اس موقع پر وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کو قرارداد دکھانے کی کوشش کی مگر وزیرِ قانون نے قراداد نہیں دیکھی۔چیئرمین سینیٹ کی جانب سے شبلی فراز کو قرارداد سیکریٹریٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی جس پر شبلی فراز نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کی ہدایت پر اپنی ایک قرارداد سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیتا ہوں۔