لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ شوبز صرف فلم یا ڈرامے میں کام کرنے کاہی نام نہیں بلکہ اس کے بہت سے شعبے ہیں جن میں ہر وقت کام چل رہاہوتاہے، شاید ہی ایسا کوئی فنکار ہوگا جسے اچھے اسکرپٹ کا حامل کوئی پراجیکٹ ملے لیکن وہ پھر بھی کام کرنے سے انکارکر دے ۔ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں بے پناہ کام کیا ہے اور اب بھی جب مجھے میری سوچ کے مطابق کردار ملے گاتوضرور کام کروں گی۔
لیکن میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اگر کوئی فلم یا ڈرامے میں کام نہیں کر رہا ہوتا تو یہ نہیں کہا جا سکتاکہ اس نے شوبز سے کنارہ کشی اختیارکرلی ہے بلکہ وہ کسی نہ کسی ذریعے سے اپنے شعبے سے جڑا ہوتا ہے ۔ ریشم نے کہا کہ آج ہمیں بھی فلم انڈسٹری میں نئے رجحانات متعارف کرانا ہوں گے،لوگ موبائل کو ہاتھ سے چھوڑنے کیلئے تیار نہیں اس لئے ہمیں ایسے پراجیکٹ بنانا ہوں گے کہ لوگ اپنی مصروف زندگی میں سے کچھ وقت نکال کر سینما گھر کی طرف آئیں ۔