شاہ چارلس

شاہ چارلس نے گاجرپر موسیقی کی دھن بجاکرسب کو حیران کردیا

لندن(رپورٹنگ آن لائن)برطانیہ کے شاہ چارلس ہسپتال میں مختصر قیام کے بعد اپنی سرکاری ذمے داریوں کی انجام دہی کے لیے واپس آ چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے منعقد ایک تقریب میں موسیقاروں کا استقبال کیا۔

اس موقع پر گروپ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ یہ واحد گروپ ہے جو مقامی سبزیوں سے تیار شدہ آلات موسیقی کا استعمال کرتا ہے۔بعد ازاں شاہ چارلس کو دعوت دی گئی کہ وہ گروپ کی جانب سے گاجر سے تیار شدہ ایک آلے پر بچوں کی نظم Twinkle, Twinkle, Little Star کی دھن بجائیں، یہ نظم انیس ویں صدی عیسوی میں لکھی گئی تھی۔

وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ چارلس گروپ کے ارکان کے ہمراہ دھن بجانے میں مصروف ہیں۔