فرخ حبیب

شاہ محمود کی جانب سے دھمکی آمیز خط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، فرخ حبیب

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شاہ محمود کی جانب سے دھمکی آمیز خط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا کھلےعام جھوٹ بول رہا ہے، قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی توثیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھمکی آمیز خط میں کوئی تبدیلی شاہ محمود صاحب کی جانب سے نہیں کی گئی، خط میں عدم اعتماد کا بار بار ذکر موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد تحقیقاتی کمیشن کا اوپن سماعت کے ساتھ قیام لازمی ہوگیا ہے۔