شاہ محمود قریشی 194

شاہ محمود قریشی کا شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دبئی کے فرمانروا اور امارات کے وزیر اعظم و نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی اور وزیر خزانہ شیخ حمدان بن راشد المکتوم کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ شیخ حمدان بن راشد المکتوم کے انتقال کا سن کر بہت دکھ اور افسوس ہوا ،متحدہ عرب امارات کی ترقی میں شیخ حمدان بن راشد المکتوم کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ شیخ حمدان بن راشد المکتوم کے انتقال پر متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔وزیر خارجہ نے مرحوم شیخ حمدان بن راشد المکتوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ۔وزیر خارجہ نے دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی قیادت اور عوام کی جانب سے، متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں