شاہ محمود قریشی 146

شاہ محمود قریشی کا سینئر صحافی سہیل عبدالناصر کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سینئر صحافی سہیل عبدالناصر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سہیل عبدالناصر ایک منجھے ہوئے صحافی تھے ،صحافت کے شعبے میں سہیل عبدالناصر کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا ۔وزیر خارجہ نے سہیل عبدالناصر مرحوم کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں