ریاض (رپورٹنگ آن لائن)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے تمام طلبا و طالبات کے لیے چھٹی کے آغاز میں ترمیم کی ہدایت کی ہے کہ جس کے مطابق جمعرات بیس رمضان المبارک بہ مطابق 21 اپریل 2022 سے تعطیلات شروع کریں۔عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان کی طرف سے طلبا کی بہتری کی خاطر تعطیلات میں ترمیم کا حکم دیا گیا ہے۔
یونیورسٹی اور عمومی تعلیم کے مراحل کے لیے اس سال عید الفطر کی مبارک تعطیلات تعلیمی کیلنڈر کے مطابق شروع ہوں گی۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے عمومی تعطیل کا آغاز پیر 24 اپریل 2022 کو کام کے دن کا اختتام سے ہوگا۔