شاہ سلمان 136

شاہ سلمان کی تونس کو کرونا سے نمٹنے کے لیے اضافی امداد کی ہدایت

ریاض ( رپورٹنگ آن لائن)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے برادر مسلمان ملک تونس کو کرونا کی وبا سے نمٹنے اور صحت کے شعبے میں اضافی مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔دریں اثنا تونس کے صدر قیس سعید نے اس مشکل وبائی حالات میں مملکت کی طرف سے امداد کی فراہمی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تونس کی طبی شعبے میں امداد کا اعلان خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور تونسی صدر قیس سعید کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت کے بعد کیا گیا۔

شاہ سلمان نے تونس کو طبی آلات اور سامان کی فراہمی کی ہدایت کی تاکہ وہ کروناا سے نمٹنے میں کامیاب ہوسکے۔فون پر بات کرتے ہوئے شاہ سلمان نے واضح کیا کہ مملکت نے تونس کے حالات پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم تونس کی سلامتی اور استحکام پر گہری توجہ دے رہی ہے اور سعودی عرب تونس کے صحت کے شعبے کو درپیش مشکلات کے حل میں ہرممکن مدد فراہم کرے گا تاکہ وہ کرونا وبا سے نمٹنے کی صلاحیت حاصل کرے۔خادم الحرمین الشریفین نے مملکت کے مجاز حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ تونس کو سابقہ امداد کے ساتھ ساتھ صحت کی اضافی سہولیات فراہم کرے تاکہ اس کی صحت کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں