شاہ زیب قتل کیس

شاہ زیب قتل کیس ،سپریم کورٹ میں ملزمان کی سزا کیخلاف اپیلوں کی سماعت 8اکتوبر کو ہو گی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپریم کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس میں ملزمان کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت 8اکتوبر کو ہوگی ، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاہ رخ جتوئی، نوازسراج تالپور،غلام مرتضی کو سزاسنائی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں ملزمان کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی، جسٹس منظورملک کی سربراہی میں 3رکنی بینچ 8اکتوبر کوسماعت کرے گا، رجسٹرار آفس نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاہ رخ جتوئی، نوازسراج تالپور،غلام مرتضی کو سزاسنائی تھی ، ملزمان نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔