ممبئی (ر پورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات برآمدگی کیس میں بلاآخر ضمانت مل گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کے ساتھ ساتھ اس کیس میں گرفتار ارباز مرچنٹ اور مونمون دھامیچا کو بھی ضمانت منظور ہوگئی ہے۔ جسٹس نتن ڈبلیو سامبرے پر مشتمل بمبئی ہائی کورٹ کا سنگل بینچ اس درخواست ضمانت کا حکم نامہ کل جاری کرے گا، اور کل ہی آریان سمیت دیگر ملزمان کو رہا کیا جائے گا۔
اشتہار
194
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









